برمش یکجہتی کمیٹی کا گریس میں مظاہرہ
vào
13 Jun, 2020
اس موقع پر سانحہ ڈھنک کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے یونانی اور انگریزی زبان میں تحریر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر شرکاء نے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر تنظیموں سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پائمالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈھنک واقعہ کے بعد یہ سب کے سامنے عیاں ہو چکا ہیکہ بلوچستان میں قائم ڈیتھ اسکواڈز کو ریاستی پشت پناہی حاصل ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے تربت واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی ختم کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور تربت واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے-اس سلسلے میں آج جرمنی میں بھی ایک مظاہرہ کیا گیا

